ختم نبوت ترمیمی بل کی تحقیقاتی رپورٹ مکمل کر لی گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ختم بنوت ترمیمی بل کی تحقیقاتی رپورٹ کو عوام سے مخفی رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ صحافی اور تجزیہ کار صابرشاکرکے مطابق ختم نبوت ترمیمی بل کی تحقیقاتی رپورٹ تیار ہوگئی ہے۔ اوراسے وزیراعظم کو پیش بھی کر دیا گیا ہے لیکن اسے منظر عام پر نہ لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے صابر شاکر کا کہنا تھا کہ وزیر زاہدحامد نے کہا تھا کہ مجھے ختم نبوت قانون میں ترمیم کرنےکا حکم ملا تھا میں نے محض حکم کی تعمیل کی تھی ۔ یہ حکم کس نے دیا اور کیوں دیا اس کی وجوہات بھی جلد سامنے آئیں گی تاہم زاہد حامد کو سامنے رکھ کر چند بڑوں نے یہ بد ترین چھیڑ چھاڑ کر کے رائے عامہ کو متاثر کیا تھا۔صابر شاکر نے بتایا کہ تحقیقات کےلئے بنائی گئی کمیٹی نے اپنی انوسٹی گیشن مکمل کرکے رپورٹ وزیراعظم کے حوالے کر دی لیکن اب زاہد حامد اور انوشہ رحمان کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ظفر الحق کی سربراہی میں قائم کمیٹی کی رپورٹ کا کوئی بھی حصہ باہر بھی لانے سے منع کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں