ڈائیو ایکسپریس کا ساہیوال ٹرمینل عارف والا چوک منتقل کرنے کا فیصلہ

ساہیوال(نمائندہ خصوصی) ڈائیو ایکسپریس نے ساہیوال میں اپنا ٹرمینل عارف والا چوک میں منتقل کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ اب ساہیوال کے مسافروں کو بائی پاس پر نہیں جانا پڑے گا۔ ڈائیو ایکسپریس سروس اب پنجاب بنک عارف والا چوک سے ساہیوال کے مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کرے گی۔ ڈائیو ایکسپریس ذرائع کے مطابق عارف والا چوک میں کمپنی کا ٹرمینل تیاری کے آخری مراحل میں ہے اور اسے جلد ہی فعال کر دیا جائےگا۔ اس سے ساہیوال شہر کے مسافروں کو بائی پاس جانے سے نجات ملے گی اور وقت کے ساتھ ساتھ رات گئے لوکل ٹرانسپورٹ اور عدم تحفظ سے بھی نجات ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں