چیچہ وطنی اور کراچی میں خواتین پر حملے کرنے والا ملزم گرفتار

گوجرانوالہ: کراچی میں خواتین کو تیز دھار آلے سے نشانہ بنانے والے مبینہ ملزم وسیم کو منڈی بہاؤالدین سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق خواتین پر حملوں میں ملوث ملزم کے دوست کی نشاندہی پر ساہیوال پولیس اور کراچی پولیس نے گوجرانوالہ میں مشترکہ کارروائی کی جس کے دوران وسیم نامی مبینہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وسیم کوپولیس حکام نےکراچی میں خواتین پرحملوں میں ملوث قراردیاتھا،ملزم کا ساتھی پہلے ہی پولیس کی تحویل میں ہے۔واضح رہے کہ خواتین پرچھرے سے حملہ کرنے والے ملزم وسیم کے گرفتارساتھی شہزاد نے دوران تفتیش اہم انکشافات کئے تھے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم شہزادنے انکشاف کیا تھا کہ خواتین کو چاقو وار میں زخمی کرنے میں وسیم ہی ملوث ہے جو ساہیوال میں بھی خواتین پر حملوں میں ملوث اور خوف کی علامت بنا ہوا تھا۔ملزم شہزاد نے پولیس کو بتایا کہ خواتین پر چاقو حملہ وسیم کرتا تھاجبکہ خواتین کی ریکی کرنے کا کام وہ خود کرتا تھا، وسیم کو گرفتاری سے بچانے کے لیےاس کی معاونت کرتا تھا۔دوران تفتیش ملزم شہزاد نے بتایا کہ ملزم وسیم کا بچپن کا دوست ہے۔پولیس کے مطابق وسیم کو ساہیوال پولیس نے چیچہ وطنی میں لڑکیوں پر حملہ کرنے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا تھا مگر 8 دن بعد ہی اسے ضمانت پر را کر دیا گیا تھا. تب سے وسیم غائب تھا. کراچی میں خواتین پر حملوں کی خبر نے ایک بار پھر پولیس کی توجہ وسیم کی طرف مبذول کروائی تھی اور وسیم کے گھر والوں کو چیچہ وطنی سے گھر کو تالے لگا کر روپوش ہونا پڑا تھا. پولیس نے اس کے بھائی کو بھی گرفتار کر رکھاہے.یاد رہے کہ کراچی میں گلستان جوہر اور گلشن اقبال کے مختلف علاقوں میں ایک درجن سے زائد خواتین کو حملوں کا نشانہ بنایا جاچکا ہے۔ذرائع کے مطابق وسیم کا تعلق ساہیوال کے گاؤں 86 سکس آر سے ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں