سما ہنی (ویب نیوز) سما ہنی سیکٹر پر بلا اشتعال بھارتی فائرنگ و گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے ،سرحدی علاقے چاہی سمبل میں 10سالہ اویس اظہر زخمی ہوگیا ،زخمی کو سماہنی میں فوری طبی امداد کے بعد بھمبر منتقل کر دیا گیاتفصیلات کے مطابق کنٹرول لائن سما ہنی سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ روز کا معمول بن گئی ہے سر حدی علاقے سمبل چاہی کا رہائشی اویس اظہر ولد محمد اظہر فائرنگ کی زد میں آ کر شدید زخمی ہو گیا ۔
سما ہنی سیکٹر پر آئے روز بھارتی فائرنگ و گولہ باری سے کنٹرول لائن پر آباد لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں اور روزمرہ کے کام سر انجام دینا بھی مشکل ہو گیا ہے پاک فوج نے بھارتی فائرنگ و گولہ باری کا بھرپور جواب دیا ۔
Load/Hide Comments