اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب ریفرنسز میں عدم پیشی پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دیتے ہوئےدونوں ملزمان کے دائمی وارنٹ جاری کردیے۔عدالت نے نیب ریفرنسز میں سابق وزیر اعظم نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر پر فردجرم عائد کرنے کے لئے 13 اکتوبر کی تاریخ مقرر کردی۔
دوران سماعت نیب نے استدعا کی کہ حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دیا جائے اور دونوں ملزمان کا مقدمہ الگ کردیا جائے۔
احتساب عدالت نے حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دیا اور ریفرنسز میں حسن اورحسین نواز کا مقدمہ الگ کرنےکی ہدایت کی۔اس سے قبل احتساب عدالت نےکیپٹن (ر) محمد صفدر کو 50 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا جبکہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
نیب نے حسین اور حسن نواز کی عدم گرفتاری کی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی اور اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کرنے کی استدعا کی، جس کے بعد احتساب عدالت نے تفتیشی افسر محمد کامران کا بیان قلمبند کیا۔یہ خبر بھی پڑھیے: احتساب سے بھاگنے والوں کو کوئی گرفتار نہیں کررہا، مریم نواز
سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے جبکہ سابق وزیراعظم نواز شریف بیرون ملک ہونے کے باعث آج عدالت کے روبرو پیش نہیں ہوئے۔مریم نواز پیشی کےلیےچودھری منیر کی رہائش گاہ سےاحتساب عدالت پہنچیں جبکہ نیب کی ٹیم کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ہائی ایس وین میں نیب آفس سے احتساب عدالت لائی۔
Load/Hide Comments