ساہیوال یونیورسٹی میں وائس چانسلر تعینات کرنے کا مطالبہ

ساہیوال (بیورورپورٹ) یونیورسٹی آف ساہیوال میں وائس چانسلر نہ ہونے سے شہریوں کوپریشانی‘ یونیورسٹی میں ریگولر اورگورنمنٹ بوائز کالج میں شام کی کلاسز کااجراء کرنے کامطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف ساہیوال میں وائس چانسلر نہ ہونے پرشہریوں کوشدید پریشانی کاسامنا کرناپڑرہاہے۔ بجٹ اور وائس چانسلر نہ ہونے کے باعث یونیورسٹی میں بی ایس آنرز اوردیگر پروگرام میں داخلے نہیں ہورہے۔ گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج میں میرٹ زیادہ ہونے کی وجہ سے شہری پرائیویٹ کالجز میں دھکے کھانے پرمجبورہیں اورغریب طلباء مالی مشکلات کاشکار ہیں جس کی وجہ سے انہیں تعلیم جاری نہ رکھنے میں دشواری ہے۔ شہریوں نے متعلقہ اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ یونیورسٹی میں داخلے اور گورنمنٹ کالج میں شام کی کلاسز کااجراء کیاجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں