نواز شریف نے کاغذات نامزدگی میں ہونے والی غلطی کی تحقیقات کا حکم دے دیا

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کاغذات نامزدگی میں موجود حلف نامے میں ہونے والی غلطی کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے. ذرائع کے مطابق راجہ ظفر الحق کی سربراہی میں 3 رکنی کمیٹی اس غلطی کی وجوہات اور ذمہ داروں تک پہنچنے کے لیے تحقیقات کرےگی . سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اس ضمن میں کہا ہے کہ اس واقعے سے حکومت کی سبکی ہوئی ہے غلطی کے ذمہ داروں کو منظر عام پر لایا جائے اور انھیں سزا دی جائے.

اپنا تبصرہ بھیجیں