غیر قانونی گیس ری فلنگ کرنے والے 2 دکاندار گرفتار

ساہیوال (بیورورپورٹ)غیر قانونی طور پر ایل پی جی گیس ری فلنگ کرنے والے 3ملزمان کے خلاف مقدمات درج‘2گرفتار۔تفصیلات کے مطابق 120/9-Lمیں محمداشتیاق اور 116/9Lمیں محمدرمضان غیر قانونی طور پر ایل پی جی گیس ری فلنگ کررہے تھے کہ پولیس نے اطلاع ملنے پر دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ لالہ زار کالونی میں محمدرفیق کو غیر قانونی طور پر ایل پی جی گیس ری فلنگ کرتے ہوئے سول ڈیفنس آفیسر وقار اکبر نے پکڑ لیا ملز م فرار ہو گیا۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں