کرائے داروں کے کوائف تھانے میں جمع نہ کروانے پر مقدمات

ساہیوال( بیورورپورٹ)کرائے دار کے کوائف تھانے میں جمع نہ کرانے والے 2افرادکے خلاف مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے نواحی گائوں53/5-Lمیں ساجد وغیرہ2ملزمان اور طاہر وغیرہ 2ملزمان نے اپنے مکان کرائے پر دیکر کرائے دار سے متعلق کرائے داری کوائف تھانہ میں جمع نہ کروائے اور یو سف والا پولیس کو اطلاع مل گئی ۔ پولیس تھانہ یوسف والا نے دونوں ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں