ساہیوال: کالعدم تنظیم کے 2 رکن اغوا برائے تاوان کے جرم میں گرفتار

ساہیوال(نمائندہ خصوصی) انسداد دہشت گردی کورٹ ساہیوال کے اسپیشل جج ملک شبیر اعوان نے مقامی تاجر کے پوتے کے اغوا برائے تاوان کےمجرموں اسحاق اور منیر کو 14 روز کے جسمانی ریمانڈ پر فتح شیر کالونی تھانہ کے سپرد کر دیا۔ ملزمان نے 15 ستمبر کو 5 سالہ بچے عثمان کو اسلحہ کے زور پر اس وقت اغوا کر لیا تھا جب وہ اپنے چچا کے ساتھ سکول جا رہا تھا۔ بعد ازاں مجرموں نے موبائل فون پر تاوان طلب کیا تو پولیس ملزم اسحاق کو گرفتار کر کے اس کے ذریعے دوسرے ملزم منیر تک پہنچ گئی تھی۔دو مجرم ابھی گرفتار نہیں ہو سکے۔ عدالت نے ملزمان کو 11 اکتوبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔مجرموں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں