لائن آف کنٹرول، نکیال سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ

کوٹلی: کنٹرول لائن پر نکیال سیکٹر میں شہری آبادی پر ایک بار پھر بھارتی فوج کی بھاری ہتھیاروں سے بلااشتعال فائرنگ .فائرنگ سے 4 شہری زخمی ہو گئے۔ پاک فوج کی جانب سے بھارتی فائرنگ کابھرپور جواب دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے بھاری ہتھیاروں اور مارٹر گنوں سے آبادی کو نشانہ بنایا، جس کا ہماری افواج کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا گیا ہے ۔بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کا سلسلہ کئی روز سے جاری ہے، چند روز قبل بھارتی فوج کی فائرنگ سے 22 سالہ لڑکی شہید ہو گئی تھی.
ْْْْْْ

اپنا تبصرہ بھیجیں