سندھ میں 2 دن موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ

کراچی: سندھ حکومت نے وفاق سے 9 اور 10 محرم کو صوبے میں موبائل فون سروس بند کرنے کی درخواست کی ہے۔
وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ موبائل سروس کی بندش کی سمری وفاقی وزارت داخلہ کو ارسال کردی ہے، جس میں سندھ کے 6 بڑے شہروں میں 9 اور 10 محرم کو موبائل سروس بند کرنے کا کہا ہے۔
وزیرداخلہ سندھ نے کہا کہ کراچی، حیدرآباد، سکھر، خیرپور، لاڑکانہ، جیکب آباد میں موبائل فون سروس معطل کی جائے گی۔
صوبائی وزیر داخلہ نے بتایا کہ کسی بھی صورتحال کا سامنا کرنے سے پہلے ہی وفاق سے درخواست کی ہے لیکن ابھی وفاق کی طرف سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے لہٰذا جیسے ہی جواب موصول ہوگا میڈیا کو اس سے آگاہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے بھی لاہور، ملتان، بھکر، فیصل آباد ، رحیم یار خان اور کئی شہروں میں فیصلہ کر رکھا ہے مگر اس ضمن میں حتمی اعلان 8 محرم کو کیا جائے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں