نواز شریف کی واپسی نے مخالفین کے غبارے سے ہوا نکال دی: سیدعمران احمدشاہ

ساہیوال (بیور ورپورٹ) مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں محمدنوازشریف کی وطن واپسی سے اپوزیشن جماعتوں کے غبارے سے ہوانکل گئی ہے‘ منفی پروپیگنڈے کرنے والے اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکتے‘ جوسیاسی لیڈران کہتے تھے کہ میاں نوازشریف ملک سے فرارہوگئے ہیں انہیں اب اندازہ ہوجاناچاہئے کہ وہ شیرہیں اوران کاجینا مرنا ملک وقوم کے لئے ہی ہے۔ ان خیالات کااظہار نجکاری کمیشن کی سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین پیرسیدعمران احمدشاہ نے اخبارنویسوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک کی تعمیروترقی کے لئے متعدد میگاپراجیکٹس مکمل کئے ہیں اور بہت سے پراجیکٹس ابھی زیرتعمیر ہیں۔ سی پیک کا منصوبہ ملکی ترقی اورعوامی خوشحالی کاایک بڑا منصوبہ ہے اس منصوبے کی کی بدولت پاکستان کوسالانہ اربوں ڈالر ریونیوحاصل ہوگا جس سے ملک میں خوشحالی آئیگی۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) نے عوام سے جووعدے کئے تھے وہ پورے کردیئے ہیں۔ بجلی بحران حل کردیا ہے اورلوڈشیڈنگ ختم ہونے کوہے جلد حکومت لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا باضابطہ اعلان کریگی۔ ملک میں لوڈشیڈنگ کادورانیہ محدود ہوکر چند گھنٹے ہی رہ گیاہے۔ عوام نے دھرناسیاست کومستردکردیاہے۔ پاکستان کے عوام میاں نوازشریف سے دلی محبت کرتے ہیں اورپسند کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں