"چِپس" کی تھیلیوں میں ہوا کیوں بھری ہوتی ہے؟

بہت سے لوگوں کے دلوں میں یہ سوال ضرور آتا ہو گا کہ آلو کے بنے ہوئے “چِپس” کی تھیلیوں میں ہوا کیوں بھری ہوتی ہے؟
کتنی ہی بار ہم چِپس کی پھولی ہوئی تھیلی کو کھولتے ہیں تو اندر سے بہت کم مقدار میں چِپس نکلتے ہیں۔ یہ پیکنگ کرنے والے ایسا کیوں کرتے ہیں۔ کیا اس کے پیچھے تجارتی مفاد پایا جاتی ہے!
درحقیقت چِپس کی ان تھیلیوں میں ہوا نہیں بلکہ نائٹروجن گیس ہوتی ہے۔ اس کی ممکنہ وجہ تھیلی میں موجود غذا کی تازگی کو زیادہ عرصے تک برقرار رکھنا ہے۔
اس کو یوں سمجھنا آسان ہوگا کہ جب ہم چِپس کی تھیلی کھول کر اس کو کچھ دیر ہوا میں چھوڑ دیتے ہیں تو چند منٹوں کے بعد ہم دیکھتے ہیں کہ تھیلی کے اندر موجود کھانے کی چیز نسبتا نرم پڑ جاتی ہے۔
اس کی یہاں ایک ہی تفصیل بیان کی جا سکتی ہے کہ آکسیجن تلے ہوئے آلو کے چپس کے ساتھ مل کر ان کو غیر خستہ بنا دیتی ہے اور ان کا کُرکرا پن بھی ختم ہو جاتا ہے۔
اس واسطے تھیلی کے اندر “نائٹروجن” رکھی جاتی ہے تا کہ وہ قدرتی ہوا کی جگہ لے سکے کیوں کہ یہ غذائی اشیاء پر اثر انداز نہیں ہوتی اور اس طرح آلو کے چِپس کی تازگی اور ذائقہ زیادہ عرصے تک برقرار رہتا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں