اسلام آباد؛ دفتر خارجہ میں منعقدہ سفیروں کی کانفرنس دفتر خارجہ میں موجود اختلافات کا شکار ہو گئ سیکرٹری خارجہ کی پسند اور ناپسند کے تحت مدعو کیے گئے سفراء کی کانفرنس میں افغانستان میں سابق سفیر محمد صادق خان سمیت چند سابق سفیروں کو بھی مدعو کیا گیا تھا, سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور واشنگٹن میں سفیر اعزاز احمد چوہدری کی تعیناتی کی مخالفت کرنےبوالے سابق سفیروں کو شرکت کی دعوت نہیں دی گئی, سفراء کانفرنس میں امریکہ کی نئی پالیسی براے جنوبی ایشیاء و افغانستان ، بھارت اور افغانستان کے ساتھ تعلقات پر بھی غور کیا گیا, تاہم افغانستان میں حالیہ سینئر سابق سفیر ابرار حسین کو شرکت کی دعوت نہیں دی گئی. سابق سینئر سفیر غالب اقبال کو بھی سفراء کانفرنس میں مدعو نہیں کیا گیا.سفراء کانفرنس میں حال ہی میں ریٹائرمنٹ لینے والے سینئر سابق سفیروں عبد الباسط خان,غالب اقبال اور ابرار حسین سے سفارتی فیڈ بیک نہیں لی گئی یوں حساس وقت میں خارجہ معاملات پر اتفاق رائے کا معاملہ ناہمی اختلافات کی وجہ سے ادھورا رہ گیا.
تعلیم
شعر و ادب
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments