نکیال آزاد کشمیر میں جیپ برساتی نالے میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق

میر پور: کوٹلی آزاد کشمیر میں نکیال سیکٹر کے علاقے متھرانی دھموئی میں مسافر جیپ برساتی نالے میں گرگئی جس کے باعث ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر میں نکیال کے علاقے متھرانی میں مسافر جیپ برساتی نالے میں بہہ گئی جس کے باعث ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق بے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام آزاد کشمیر کے ڈائریکٹر چوہدری محمد اسحاق اپنی فیملی کے ہمراہ جیپ میں جا رہے تھے کہ کوٹلی کے مقام متھرانی دھموئی کے قریب ان کی جیپ حادثے کا شکار ہو کر برساتی نالے میں جا گری۔ پانی کا بہاؤ تیز ہونے کے باعث جیپ پانی میں بہہ گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔مقامی پولیس کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں کے اہلکار وں اور مقامی افراد نے بہہ جانے والے افراد کو بچانے کی کوشش کی لیکن تمام افراد پانی کی تیز موجوں کی نذر ہو گئے جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی لاشیں برساتی نالے سے برآمد کر لی گئیں صدر آزاد جموں کشمیر سردار مسعود خان اور وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر راجہ فاروق حیدر نے حادثہ میں جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں