میانمار کے مظلوم مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ آج ہو گا

ساہیوال(بیورورپورٹ)جماعت اسلامی ساہیوال کے گروپ لیڈر اکرام الحق نے کہا ہے کہ برما کے مسلمانوں پرظلم وتشدد اورقتل وغارت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بعد ازنمازجمعہ مسجد نورٹینکی چوک سے شروع ہوگا جومختلف بازاروں کاچکرلگاکر جوگی چوک میں اختتام پذیرہوگا۔ ایک ملاقات میں انہوں نے کہا کہ دنیابھر میں یہودی لابی مسلمانوں پر مظالم ڈھارہی ہے اوراقوام متحدہ کا ادارہ خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ بدھ راہب اور برما کی فوج مسلمانوں پر ستم ڈھا رہی ہے عالم اسلام کو متحد ہو کر برما کے مسلمانوں کے بقا کے لیے حکمت عملی وضع کرنا ہو گی۔ انہوں نے دنیابھر کے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ یہودی لابی کے خلاف متحد ہوجائیں اوران کا منہ توڑجواب دیاجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں