بلاول کے جلسہ سے پہلے ہی ساہیوال پی پی پی میں دھڑا بندی

ساہیوال(بیورورپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی کے زیراہتمام 20ستمبر کوہونیوالے جلسہ سے قبل پیپلزپارٹی دودھڑوں میں تقسیم ہوگئی‘ جلسہ سے بلاول بھٹو نے خطاب کرناہے۔ تفصیلا ت کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کا 20ستمبر کوساہیوال میں جلسہ ہے جس سے بلاول بھٹو زرداری خطاب کرینگے جلسہ سے قبل پارٹی دودھڑوں میں تقسیم ہوگئی ہے اورراتوں رات شہر میں ’’گوکائرہ گو‘‘ کے بینرز آویزاں ہوگئے ۔ بینرز پر آویزاں کیاگیاہے کہ من پسند اور نااہل لوگوں کو تنظیمی عہدے دیے گئے ہیں اورمنجانب کے طورپر الائیڈ ونگز لکھاگیا ہے جبکہ کسی عہدیدار کانام نہیں لکھاگیا۔ دھڑے بندی کے باعث آویزاں کئے جانے والے بینرز سے یہ واضح ہورہاہے کہ پیپلزپارٹی کے غبارے سے ہوانکل گئی ہے۔ اس سلسلہ میں ضلعی عہدیدار سے رابطہ نہ ہوسکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں