ساہیول، محکمہ تعلیم کا ملازم ریاض فراڈیا گرفتار

ساہیوال(این این آئی) ساہیوال کے چک135نائن ایل میں محکمہ تعلیم کے ملازم ریاض احمد نے ریٹائرڈ ٹیچر اللہ رکھی کو کاروباری شراکت داری کے نام پر تین لاکھ روپے کی نقدی سے محروم کر دیامقدمہ درج کرلیا گیا۔واقعات کے مطابق اسی چک کی اللہ رکھی کو ریاض احمد نے کاروبار میں شراکت داری کے نام پر 3 لاکھ روپے کی نقدی لے لی اور رکشہ لے کر کاروبار کر تا رہا ۔اب دوسال بعد رقم دینے سے انکار کیا اور امانت میں خیانت اور فراڈ کا مر تکب ہوا ۔جس پر پولیس نے اللہ رکھی کی مد عیت میں ریاض احمد کے خلاف420 ت پ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی اور فراڈئیے ریاض احمد کو گرفتار کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں