ساہیوال(ایس این این) جی ٹی روڈ پر یوسف والہ کے قریب لو میرج کر نے والے جوڑے پر فائرنگ کے نتیجہ میں میاں بیوی گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئے ۔واقعات کے مطابق کرسچن کالونی اوکاڑہ کے امجد کی بیٹی ثناء امجد اور پر ویز کے بیٹے وسیم پر ویز نے کورٹ میرج کر لی، گزشتہ روز انہوں نے فرار ہو کر ساہیوا ل آکر رہائش رکھنے کا منصوبہ بنایا ، دونوں موٹر سائیکل پر اوکاڑہ سے ساہیوال آرہے تھے کہ انکا تعاقب کر تے ہوئے ایک کار میں سوار ثناء امجد کا بھائی رضوان اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کار میں آگیا اورملزمان موٹر سائیکل سواروں پر فائرنگ کر کے فرار ہو گئے۔ریسکیو1122نے ثناء امجد اورو سیم پر ویز کوساہیوال ٹیچنگ ہسپتال داخل کرا دیا ہے پولیس یوسف والہ نے تفتیش شروع کر دی ہے۔
