ساہیوال، معمولی جھگڑے پر بھائی نے بہن کو پھانسی دے دی

ساہیوال(ایس این این) ساہیوال کے نواحی چک58 اے جی ڈی میں بھائی نے بہن کو معمولی بات پر گلے میں پھندا ڈال کر ہلاک کر دیا اور فرار ہوگیا۔
واقعات کے مطابق اسی چک کے انور حسین کے بڑے بیٹے جا وید اور اسکی چھوٹی بیٹی18سالہ سمیرا کے در میان نوک جھونک ہوتی رہتی تھی کہ گزشتہ روز پھر دونوں بہن بھائی میں جھگڑا ہوا تو جا وید نے اشتعال میں آکر سمیرا کو گلے میں پھندا ڈال کر پھانسی دیدی ۔پولیس بہادر شاہ نے سمیرا کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دی ہے تاہم ملزم ابھی تک گرفتار نہیں ہو سکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں