چیچہ وطنی، بھرے بازار میں دوہرے قتل کی واردات

چیچہ وطنی(ایس این این)چیچہ وطنی میں قتل کی وارداتوں کا سلسلہ نہ رک سکا. آج ہاؤسنگ کالونی میں دوہرے قتل کی واردات. بھری دوپہر میں ہاؤسنگ کالونی میں دو کار سوار نوجوانوں کو قتل کر دیا گیا. حملہ آور کھلے عام فائر کر کے اطمینان سے فرار ہو گئے. تفصیلات کے مطابق وہاب اور عثمان جٹ گاڑی پر سوار اپنے دوست ابو بکر کے ہمراہ گجر چوک میں آکر رکے تو وہاں پہلے سے موجود موٹرسائیکل سواروں نے قریب آ کر گاڑی میں دونوں جانب فائر کھول دیا جس سے وہاب اور عثمان جٹ موقع پر دم توڑ گئے جبکہ گاڑی میں موجود تیسرا دوست ابو بکر شدید زخمی ہو گیا.قتل کی واردات سے علاقے میں خوف وہراس کی لہر دوڑ گئی. واردات کی خبر پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی. سی سی ٹی وی فوٹ کی مدد سے قاتلوں کی شناخت کا عمل شروع کر دیا گیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں