ساہیوال(ایس این این) نواحی گاؤن 82۔سکس آر میں مہمان آئی ہوئی نوجوان لڑکی نسیم بی بی سے تاندلیانوالہ کے بیو پاری محمد امین مغل کی جبرا زیادتی مقدمہ درج کر کے ملزم گرفتار کرلیا گیا۔واقعات کے مطابق چک52۔اے جی ڈی کے محمد عباس کی کزن نسیم بی بی چک82۔سکس آر آئی ہوئی تھی کہ تاندلیانوالہ کا محمد امین مغل زبر دستی گھر میں گھس گیا اور نسیم بی بی کی کنپٹی پر پسٹل رکھ کر جبرا آبرو ریزی کی اور فرار ہوگیا۔پولیس فتح شیر نے محمد عباس کی مد عیت میں ملزم محمد امین مغل کے خلاف مقدمہ376 ت پ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
