ساہیوال(ایس این این) والدین سے جھگڑ کر ایک نوجوان لڑکے اور ایک لڑ کی نے زہر پی کر خود کشی کر لی ۔فیصل آباد سے مہمان آئے ہوئے رفاقت کے 21سالہ بیٹے عباس نے والدین سے جھگڑ کر گندم میں رکھنے و الی زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی ۔محمد پور کے فرید کی20 سالہ بیٹی ساجدہ نے ماں سے جھگڑ کر زہر پی کر خود کشی کر لی۔عباس اور ساجدہ کو بے ہوشی کی حالت میں ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال لایا گیا جہاں ایمر جنسی میں دونوں نے دم توڑ دیا۔
