ساہیوال، خواتین کی فحش تصویریں وائرل کرنے والا گرفتار

ساہیوال(ایس این این) پولیس نور شاہ نے خواتین کی تصویریں بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر نے والے مد ثر تر کھان کو گرفتار کر لیا۔ملزم بیرونی اڈہ لاریاں اور قصبہ نور شاہ کے با رونق بازار سے راہ چلتی خواتین اورنوجوان لڑکیوں کی تصویریں موبائل پر بنا لیتا اور فحش تصویروں میں مکسنگ کر کے وائرل کرتاتھا اور وائرل کر نے سے قبل نوجوان لڑکیوں سے رابطہ کر کے بھتہ وصول کر تا بھتہ دینے سے انکار پر خاتون یا لڑ کی کی ویڈیو وائرل کر دیتا تھا۔پولیس نور شاہ نے ملزم کو گرفتار کر کے موبائل اور درجنوں تصاویر والی ویڈیو بر آمد کر لیں اور مقدمہ292اور294 ت پ درج کر کے ملزم کو جیل بھیج دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں