ساہیوال، ڈکیتی کی 4 وارداتیں، شہری لٹ گئے

سا ہیوال(این این آئی) ساہیوال ڈاکو تین دوکانداروں اورایک زمیندار سے 6لاکھ99ہزار روپے کی نقدی،دو موٹر سائیکل او ر چھ موبائل لوٹ کر فرار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق نور شاہ کچا پکا روڈ پر نادرا آفس مارکیٹ میں ایک دوکاندار مخدوم شفیق سے تین ڈاکوئوں نے پستول دکھا کر ایک لاکھ90ہزار روپے کی نقدی اور موبائل لوٹ کر فرار ہو گئے۔ساہیوال نور شاہ روڈ پر چٹھیاں باغ کے قریب تین ڈاکوئوں نے ایک زمیندار محسن رضا سے 2لاکھ45ہزار روپے کی نقدی اور دو موبائل لوٹ کر فرار ہو گئے۔نیو فیصل آباد ساہیوال روڈ پر الرزاق رائلز کالونی میں ایک دوکاندار اسد سرور سے دو ڈاکو دن دہاڑے پستول دکھا کر 14ہزار روپے کی نقدی اور دو موبائل لوٹ کر فرار ہوگئے۔نیو فیصل آباد ساہیوال روڈ مڈھالی روڈ مارکیٹ پر دن دہاڑے ایک دوکاندار کاشف محمود سے دو ڈاکو پستول دکھا کر نقدی ڈھائی لاکھ روپے ،موبائل اور موٹر سائیکل نمبر4806۔ایس ایل کے چھین لی اور فرار ہو گئے۔پولیس فتح شیر اور فرید ٹائون نے مخدوم شفیق،محسن رضا ،اسد سرور اور کاشف محمود کی مد عیت میں چار مقدمات 392 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں