ساہیوال، قبروں کی بے حرمتی پر جعلی پِیر گرفتار

سا ہیوال(این این آئی) نواحی چک 109۔نائن ایل کے قبرستان میں قبروں کی کھدائی کر تے ہوئے رانا محمد اکرم گرفتار اوربیوی فرار ہو گئی۔
بتایا گیا ہے کہ ایک جعلی پیر سید شاہ کے کہنے پر رانا محمد اکرم اور اسکی بیوی ام عمارہ نے دو قبروں کی کھدائی کر کے قبروں میں بکرے کی سریاں دفن کیں جن کے منہ پر ٹیپ لگی ہوئی تھی۔محمد اکرم کے مطابق پیر نے پڑھائی کر کے بکرے کے منہ باندھ کر جادو کا اثر زائل کیا ہے جس پر دیہاتیوں نے رانا محمد اکرم کو قابو کر لیا ۔پولیس ڈیرہ رحیم نے انتظار عالم نمبردار کی مد عیت میں مقدمہ 297اور34 ت پ درج کر کے رانا محمد اکرم کو حراست میں لے لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں