ساہیوال، احساس کفالت سنٹر میں سہولیات کا فقدان، خواتین پریشان

ساہیوال(بیورورپورٹ)احساس کفالت سنٹر میں سہولیات کا مقدان، عوام کو مشکلات کا سامنا۔ احساس کفالت سنٹرہائی سکول ننگل نمبر2 میں سفارشی خواتین کو پیسے دیے جاتے ہیں باقی خواتین کو مختلف حیلوں بہانوں سے تنگ کیا جاتا ہے، خواتین کا الزام۔احساس کفالت سنٹر گورنمنٹ ہائی سکول ننگل نمبر2پل بازارمیں سہولیات کے فقدان کی وجہ سے خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، گرمی کی شدت میں اضافہ کی وجہ سے خواتین کو کئی کئی گھنٹے دھوپ میں کھڑا ہونا پڑتا ہے، مناسب رہنمائی نہ ہونے کی وجہ سے خواتین کو کئی کئی گھنٹے انتظار کے بعد پیسے نہ آنے کا کہہ کر واپس بھیج دیا جاتا ہے، سیکورٹی کے انتظامات نہ ہونے کے برابر ہونے کی وجہ سے خواتین کی لائینیں بھی نہیں لگائی جاتی۔خواتین نے ڈپٹی کمشنرمحمداویس ملک سے مذکورہ سنٹرمیں مناسب انتظامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں