ساہیوال، پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک

ساہیوال (بیورورپورٹ)تھانہ غلہ منڈی کی حدودمیں مبینہ پولیس مقابلہ،ڈاکوکارسوارسے نقدی لوٹ فرارہوئے،15کی اطلاع پر ناکہ بندی ،ڈاکوؤں کی پولیس پر فائرنگ،3 ڈاکوہلاک،2فرارہوگئے۔گزشتہ روزچوک پاکپتن بائی پاس کے قریب 2موٹرسائیکلوں پر سوار5ڈاکوایک کارسوارسے نقدی 50ہزار روپے لوٹ کر ہوگئے۔پولیس ہیلپ لائن15کی اطلاع پر تھانہ غلہ منڈی پولیس نے ناکہ بندی کی،انجم فارم کے قریب پولیس نے ڈاکوؤں کوروکنے کی کوشش کی توڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کردی۔آدھاگھنٹہ مقابلہ جاری رہا۔کراس فائرنگ کے نتیجہ میں 3ڈاکو ہلاک ،2فرار ہوگئے۔ہلاک ہونیوالے ڈاکوؤں کی شناخت ممتاز بگی،محمد عمر اور خالد اعجاز کے نام سے ہوئی ہے ۔ڈاکوپولیس کو متعدد میڈیکل سٹورز اور ڈیپارٹمنٹل سٹور پر ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب تھے۔مارے جانے والے تینوں ڈاکو پاکپتن،ساہیوال،ٹوبہ اور وہاڑی پولیس کو 30 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں