ساہیوال، جہازگراؤنڈ سے بیوپاری اغوا

سا ہیوال(ایس این این) جہاز گراؤنڈ سے ایک بیو پاری محمد عدنان کو مسلح افراد نے اغوا کر لیا ۔مقدمہ د رج کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بیو پاری محمد عدنان کا لین دین کا تنازعہ چلا آرہا تھا کہ گز شتہ روز نامعلوم مسلح کارسوار آگئے اورجب محمد عدنان گھر سے بازار جانے کیلئے نکلا تو اسے اغوا کر کے کار میں ڈال کر لے گئے۔پولیس تھانہ سٹی نے بیو پاری کی ہمشیرہ عظمیٰ سلیم کی مد عیت میں مقدمہ365 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ابھی تک بیو پاری بازیاب نہیں ہو سکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں