ساہیوال، ٹریفک جام، ٹریفک پولیس عام شہریوں کے چالان میں مصروف

ساہیوال(ایس این این)ساہیوال میں ٹریفک کے مسائل شدت اختیار کر گئے۔ ہائی سٹریٹ، لیاقت چوک، بیرون لاری اڈا میں ٹریفک جام رہنے لگا۔ ٹریفک اہل کاروں کو چالان کے سوا کوئی کام نہیں رہا۔ٹریفک پولیس اہل کار بیچ سڑک میںاپنی موٹر سائیکل کھڑی کر کے سادہ لوح دیہاتیوں کے چالان کرنے میں مصروف۔ ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے والے کار سواروں کو کھلی چھوٹ دے دی گئی۔ موٹر سائیکل رکشہ اور ویگنوں کے ناجائز اڈے ٹریفک جام کی وجہ بننے لگے۔ ذرائع کے مطابق اوور ہیڈ برج، بیرون لاری اڈہ، جوگی چوک، لیاقت چوک اور ہائی سٹریٹ پر کافی دیر ٹریفک جام رہتا ہے۔ ون وے اور ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کرنے والے امرا کے خلاف کسی قسم کی کارروائی نہیں کی جاتی جبکہ جناح لائبریری چوک میں ٹریفک اہل کار تعلیمی اداروں کی چھٹی کے اوقات میں بیچ چوراہے میں موٹر سائیکلز کھڑی کر کے چالان کرنے میں مصروف رہتے ہیں ٹریفک کی روانی اور بہاؤ پر توجہ نہیں دی جاتی۔ بیرون لاری اڈا میں اوور ہیڈ برج پر راجپورہ کے قریب موٹر سائیکل رکشہ والے پل پر سوریاں اتارتے چڑھاتے رہتے ہیں جبکہ ناجائز وین اڈے اور معروف فوڈ فیکٹری کے ٹرکوں کی وجہ سے ٹریفک جام رہتا ہے۔ بیرون لاری اڈا میں اشارے کے سامنے بسیں رک کر دیر تک مسافروں کو اتارتی چڑھاتی ہیں جبکہ ٹریفک پولیس اہل کار ناجائز اڈا مالکان سے چائے ناشتہ کرنے میں مصروف نظر آتے ہیں۔ عوام نے حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں