ساہیوال، 4 مسلح افراد کا نوجوان لڑکی سے گینگ ریپ

ساہیوال(ایس این این) نواحی چک37۔بارہ ایل میں ایک کار سوار چار مسلح افراد نے محنت کش کی 15سالہ بیٹی کو کار میں ڈال کر لے گئے اور ساری رات ہوس کا نشانہ بناتے رہے مقدمہ درج کر کے ایک ملزم گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اسی چک کی محنت کش خاتون زیبا بی بی اورا سکی کمسن بیٹی گھر پر تھیں کہ آتشی اسلحہ سے مسلح چار افراد محمد مقصود شیخ ،غلام نبی،بابر وقار کار میں رات9بجے آگئے اور اسکی بیٹی کو زبر دستی کار میں ڈال کر فرار ہو گئے اورساری رات ہوس کا نشانہ بنایا۔پولیس صدر نے زیبا بی بی کی مد عیت میں مقدمہ376 ت پ درج کر کے ایک ملزم محمد مقصود شیخ کو گرفتار کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں