ساہیوال، سرکاری اہلکار ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ گیا

ساہیوال(ایس این این) موکل کالونی میں دو ڈاکوؤں نے پستول دکھا کر ایک سر کاری اہل کار احمد سعید انور سے 15ہزار روپے کی نقدی اور دو موبائل لوٹ کر لے گئے۔بتایا گیا ہے کہ محلہ اسلام آباد 147۔بی ون کا احمد سعید انور موکل کالونی اپنے دوست سے ملنے گیا تو دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے پستول دکھا کر لوٹ لیا اور فرار ہو گئے۔پولیس تھانہ فتح شیر نے احمد سعید انور کی مد عیت میں مقدمہ392 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں