ساہیوال، بوڑھی خاتون نوسربازوں کے ہاتھوں لٹ گئی

ساہیوال(ایس این این) جناح ٹاؤن ہڑ پہ اسٹیشن سے کار سوار چار نوسر بازوں نے ایک بوڑھی خاتون ارشاد بی بی سے 800روپے کی نقدی اور ایک لاکھ روپے مالیت کے زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے مقدمہ درج کر کے دو ملزمان گرفتار کرلئے گئے ۔واقعات کے مطابق جناح ٹائون ہڑ پہ کے دوکاندار اکرام حسین کی والدہ ارشاد بی بی بس کے انتظار میں بس سٹاپ پر کھڑی تھی کہ کار نمبر3556۔ایل ای بی میں سوار چار نو سر باز بوڑھی خاتون کو کار میں زبر دستی سوار کر کے لے گئے اور لوٹ کر ویران جگہ پر چھوڑ دیا۔پولیس ہڑ پہ نے اکرام حسین کی مد عیت میں مقدمہ درج کر کے دو ملزموں حفیظ اور محمد قیوم کو گرفتار کر لیا۔ملزموں کی ساتھی ایک خاتون زبیدہ اور نامعلوم ملزم ابھی تک گرفتار نہیں ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں