لائن آف کنڑول کی خلاف ورزی، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو ایک بار پھر دفتر خارجہ طلب کرکے لائن آف کنٹرول کے چری کوٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ اور 8 سالہ بچی کی ہلاکت پر شديد احتجاج کیا ہے۔پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکر یا کے مطابق پاکستان میں تعینات بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جی پی سنگھ کو ڈی جی سارک ڈاکٹر محمد فیصل نے احتجاجي مراسلہ دیا۔احتجاجي مراسلے میں بھارت پر زور دیا گیا کہ وہ لائن آف کنٹرول کے أطراف رہائش پذیر معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے سے گریز کرے۔
احتجاجي مراسلے میں کہا گیا ہے 2 ستمبر کو بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے چری کوٹ سیکٹر کے گاؤں میں فائرنگ سے 8 سالہ بچی مومنہ ہلاک ہوئی جس پر پاکستان احتجاج کرتا ہے۔ بھارت کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ بھارت رواں سال ا ب تک 700 مرتبہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر چکا ہے جس کے نتیجے میں ا ب تک 30 افراد ہلاک جبکہ 113 زخمی ہوئے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا گذشتہ سال بھی بھارت کی جانب سے 382 مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی۔پاکستان نے بھارت کو جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کرنے کی تلقین کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں