ساہیوال، نشہ آور مواد سکول لانے پر طالب علم ڈی پی ایس سے فارغ

ساہیوال(ایس این این) ڈویژنل پبلک سکول ساہیوال کی انتظامیہ نے دسویں جماعت کے طالب علم وارث کھگہ کو نشہ آور سگریٹ سکول لانے پر سکول سے فارغ کر دیا ہے۔سکول انتظامیہ کو اطلاع ملی تھی کہ مذکورہ طالب علم سکول نشہ آور سگریٹ لیکر آتا ہے ۔جس سے طلباء کا ماحول خراب ہونے کا خد شہ ہے جس پر انتظامیہ نے ایکشن لے لیا۔مذکورہ طالب علم کا تعلق ایک با اثر سیاسی گھرانہ سے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں