ساہیوال، کالعدم تنظیم کے رکن کو جرمانے کی سزا

ساہیوال(ایس این این) سپیشل جج انسداد دہشت گر دی کورٹ ساہیوال محمد زاہد غزنوی نے کالعدم مذہبی تنظیم کے عہدیدار سید عبا س رضا ہمدانی کو دو ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی عدم ادائیگی جرمانہ مجرم کو 15یوم قید محض کی سزا کاٹنا ہوگی ۔تھانہ سٹی پولیس نے کالعدم جماعت کے عہدیدار کے خلاف 11۔ای ای انسداد دہشت گر دی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا جس میں وہ عدالت سے ضمانت پر رہا ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں