عیدالضحیٰ ، کمشنر ساہیوال کا صفائی کے انتظامات کا جائزہ،عملے کی سرزنش

ہیوال(بیورورپورٹ)کمشنر ساہیوال ڈویژن بابر حیات تارڑ نے عیدالاضحی کے موقع پر صفائی کے انتظامات کاجائزہ لینے کیلئے عید کے پہلے اور دوسرے روز شہر کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا اور انتظامیہ اورمیونسپل کارپوریشن کے عملے کو شہر کے ساتھ ساتھ مضافاتی آبادیوں میں صفائی کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوںنے عید کے دوسرے روز بھی بعض جگہوں سے فضلا نہ اٹھائے جانے کی شکایات پر فیلڈ سٹاف کی سرزنش کی اورانہیں زیادہ تندہی سے کام کرنے کی تلقین کی ۔اس موقع پر کمشنر نے سنت ابراہیمی علیہ السلام میں مصروف شہریوں سے عید ملی اورانتظامیہ کی طرف سے کئے گئے انتظامات بارے استفسار کیا ۔قبل ازیں انہوںنے ضلعی کنٹرول روم کا دورہ کیا اوروہاں عوامی شکایات سننے کیلئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ بھی لیا ۔ڈپٹی کمشنر قدیر احمد باجوہ بھی ان کے ہمراہ تھے جنہوںنے کنٹرول روم میں موصول ہونے والی شکایات پرفیلڈ سٹاف کو فوری پہنچانے کے طریقہ کار کے بارے میں بریفنگ دی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں