ساہیوال، گھریلو تنازعات پر لڑکی اور لڑکے کی خودکشی

ساہیوال(ایس این این) ساس بہو کی لڑائی اور رشتے کا تنازعہ ایک نوجوان لڑ کی اور24سالہ طالب علم نے زہر پی کر خود کشی کر لی دونوں جاں بحق ہوگئے۔چک160۔نو ایل میں خاوند سے جھگڑ کر ایک25سالہ سمعیہ نے زہر پی کر خود کشی کر لی ۔سمعیہ کا اپنے خاوند عبد السلام سے ساس بہو کی لڑائی میں اسکا ساتھ نہ دینے کی رنجش پر زہر پی لیا۔اوکاڑہ سے مہمان آئے ہوئے ایک24سالہ نوجوان طالب علم عدیل نے والدین سے جھگڑ کر کالا پتھر زہر پی کر خود کشی کر لی ۔عدیل کا اپنے والد اسحاق سے اسکے رشتہ طے کر نے پر جھگڑا ہو گیا تھا جس پر دلبرداشتہ ہو کر کالا پتھر زہر پی لیا۔سمیعہ اور عدیل کو بے ہو شی کی حالت میں ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال لایا گیا جہاں دونوں نے دم توڑ دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں