چیچہ وطنی ڈی پی ایس کے نیو کیمپس کے لیے جگہ کی منظوری

ساہیوال(ایس این این) بورڈ آف ریونیو پنجاب کالونیز ڈیپارٹمنٹ نے چیچہ وطنی میں ڈویژنل پبلک سکول کیمپس کے لئے 47کنال17مر لہ سر کاری اراضی کی الاٹمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اور ڈپٹی کمشنر ساہیوال نے کالونیز ڈیپارٹمنٹ کی منظوری کے بعد چک40۔بارہ ایل میں شمشاد علی خان ولد فرزند علی خاں مرحوم کو لیز پر نمبر داری اور افزائش مویشیاں گرانٹ کی اس اراضی کی لیز کی مدت ختم ہونے کے بعد اب ڈویژنل پبلک سکول کے نام الاٹ کر دیا ہے اور اسکی لیز پچاس سال کے لئے ہوگی اور لیز پانچ ہزار روپے فی ایکڑ ہو گی ۔اس سلسلہ میں محکمہ کالونیز نے ڈپٹی کمشنر ساہیوال کو احکامات جاری کر دئے ہیں۔اورکمشنر ساہیوال اور پر نسپل ڈویژنل پبلک سکول ساہیوال کو الاٹمنٹ کے احکامات سے آگاہ کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں