ساہیوال، ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق

ساہیوال(ایس این این) ٹریفک کے مختلف حادثات میں دودھ کی ٹینکی کا ڈرائیور، بیو پاری اور کمسن طالب علم سمیت تین جاں بحق ساہیوال عارف والہ روڈ پر شیریں موڑ کے قریب تیز رفتار ٹرالر اور دودھ کولیکشن کی ٹینکی میں تصادم کے نتیجہ میں ڈرائیور منظور احمد ہلاک ہو گیا ۔عارف والہ روڈ پر کمیر کے قریب تیز رفتار کار در خت سے ٹکرانے کے نتیجہ میں بیو پاری رمضان45سالہ ہلاک ہوگیا ۔تھانہ نور شاہ کے گیٹ پر ایک ٹرالر نے چک48۔جی ڈی کے ایک کمسن طالب علم کو کچل دیا جس سے بچے کی لاش بری طرح مسخ ہو گئی ۔پولیس نے تینوںلاشوں کو تحویل میں لے لیا ہے ا ور تفتیش شروع کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں