ساہیوال(ایس این این) ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کرونا کی چوتھی لہر کے سبب کرونا ایمر جنسی میں 15مریض آئسو لیشن کے لئے دا خل کئے گئے ہیں جن میں چار پازیٹو ہیں جبکہ لیڈی ڈاکٹر صالح بھی آئسو لیشن وارڈ میں ہیں اور ان کے پیدا ہونے والے بچے کو ان کے گھر منتقل کر دیا گیا ہے ۔یاد رہے کہ آرتھو پیڈک آپریشن تھیٹر میں ایک آپریشن کے دوران تین روز قبل کرونا پازیٹو لیڈی ڈاکٹر صالحہ نے بچے کو جنم دیا تھا جس کی وجہ سے آرتھو اور نیو رو سر جری کے در جنوں آپریشن التوا میں ڈال دئے گئے۔ آپریشن تھیٹر واش کر نے کے بعد آج نیو رو سرجری کے تین آپریشن کئے گئے ہیں.
