ساہیوال، ڈی پی ایس کے پرنسپل کا استعفیٰ نا منظور

ساہیوال(ایس این این) کمشنر ساہیوال علی بہادر قاضی نے ڈی پی ایس کے پرنسپل سید انوارالحسن کرمانی کا استعفیٰ واپس کرتے ہوئے انھیں اپنے فرائض انجام دینے کی ہدایت کی ہے. ذرائع کے مطابق پرنسپل سید انوارالحسن کرمانی نے ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنا استعفیٰ سابق کمشنر نادر چٹھہ کو پیش کیا تھا تاہم علی بہاد قاضی نے ان کا استعفیٰ نا منظور کرتے ہوئے انھیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے. طلبا اور والدین نے کمشنر ساہیوال کے اس قدم کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے. والدین کا کہنا ہے کہ پرنسپل کرمانی کے دور میں ساہیوال ڈی پی ایس نے تعلیمی، تعمیری اور دیگر سرگرمیوں میں شاندار ترقی کی ہے. بطور پرنسپل اس ادارے میں کرمانی صاحب کا رہنا مزید ترقی کا باعث بنے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں