ساہیوال، ہڑپہ کے قریب پولیس مقابلہ، اشتہاری ہلاک

ساہیوال(ایس این این) ساہیوال میں ہڑپہ کے قریب راوی چوک میں پولیس مقابلہ. پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ. فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا. جب کہ دوسرا ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا.ڈاکوؤں کی فائرنگ سے رکشے میں بیٹھا ایک شہری شدید زخمی ہوا ہے. پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والا ڈاکو بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کا رکن اور تھانہ ہڑپہ کو کئی وارداتوں میں مطلوب تھا. تھانہ ہڑپہ نے اسے اشتہاری قرار دے رکھا تھا.

اپنا تبصرہ بھیجیں