ساہیوال(ایس این این) نواحی گاؤں95سکس آر میں ایک زمیندار کی8سالہ بچے فرحان کو ایک بر دہ فروش نے اغوا کر لیا دیہاتیوں نے گھیرا ڈال کر بر دہ فروش کو قابو کر کے بچہ بازیاب کروالیا۔واقعات کے مطابق اسی چک کے زمیندار محمد اصغر علی کا8سالہ بیٹا گلی میں کھیل رہا تھا کہ بر دہ فرش نے اغو اکر لیا اور بچے کو بوری میں بند کر کے فرار ہو رہا تھا کہ دیہاتیوں نے تعاقب کر کے قابو کر لیا اور بچہ بازیاب کرا لیا ۔ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ وہ کئی بچے اغوا کر کے فروخت کر چکا ہے اور وہ ہڑ پہ کا رہنے والا ہے۔پولیس تھانہ فرید ٹاؤن نے محمد اصغر علی کی مد عیت میں مقدمہ363ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
