ساہیوال، راستے کا تنازعہ، فائرنگ سے 1 شخص زخمی

سا ہیوال(ایس این این) نواحی گاؤں 62۔فائیو ایل میں را ستہ کے تنازعہ پر ایک زمیندار ذو الفقار اور اسکے بیٹے محمد وسیم کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا تین سگے بھائیوں سمیت چار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔واقعات کے مطابق چک63۔فائیو ایل کے زمیندار ذو الفقار اور محمد اشرف کے در میان رقبہ سے گزرنے والے راستہ کا تنازعہ تھا کہ جب ذو الفقار اور اسکا بیٹا وسیم کھیت میں گئے تو ملزمون نے تشدد کر کے گولی مار دی اور فرار ہو گئے۔پولیس یوسف والہ نے اشرف ،شوکت،سیف اور عثمان کے خلاف مقدمہ324/34 ت پ درج کر کے تین ملزموں اشرف،سیف اور عثمان کو گرفتار کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں