ساہیوال، بس اور موٹر سائیکل میں تصادم، 1 جاں بحق

ساہیوال(ایس این این ) عارف والا روڈ پر 116۔نائن ایل کے قریب دو موٹر سائیکل سواروں کو تیز رفتار مزدا بس نے کچل دیا جس کے نتیجہ میں ایک کاشتکار شوکت35سالہ ہلاک،اسکی بھاوج انور بی بی اور بھتیجا مجاہد شدید زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال داخل کروا دیا گیا ہے جہاں انور بی بی کی حالت نازک ہے۔ پولیس نے مزدابس کو قبضہ میں لے لیا ہے اور ڈرائیور حادثہ کے بعد فرار ہو گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں