ساہیوال، چینی کی قیمت 85 روپے فی کلو مقرر

ساہیوال(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے صوبائی حکومت کے احکامات کے تحت ضلع بھر میں چینی کی خوردہ قیمت 85 روپے فی کلو مقرر کر دی ہے ان کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک نوٹیفیکیشن میں انہوں نے مقررہ نرخوں سے زائد چینی کی فروخت کو قابل سزا جرم قرار دیتے ہوئے تمام پرائس مجسٹریٹس کو حکم دیا ہے کہ وہ ضلع بھر میں چینی کی 85 روپے فی کلو فروخت پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور خلاف ورزی کے مرتکب دوکانداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ مقررہ نرخوں سے زائد قیمت ہرگز ادا نہ کریں اور ناجائز منافع خوری کی شکایت ٹول فری نمبر 0800-02345 یا ‘قیمت ایپ’ پر درج کروائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں