ساہیوال(بیورورپورٹ)ساہیوال میڈیکل کالج کےفزیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام پہلی آن لائن فزیالوجی کانفرنس کا انعقادپہلے سیشن میں جنرل ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم اور پروفیسر مہوش عروج نے اظہار خیال کیا جبکہ چین سے ڈاکٹر اختر نے جین ایڈیٹنگ اور ملائیشیا سے پروفیسر افتخار حنیف نے ریسرچ ورک پر اپنے مقالے پڑھے کانفرنس میں ملکی و غیر ملکی تیس سکالرز نے اپنے ریسرچ ورک پیش کیے پرنسپل ڈاکٹر سر زاہد کمال صدیقی نے اپنے خطاب میں ریسرچ کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور اسے میڈیکل طلبہ و طالبات کے لئے مفید قرار دیاکانفرنس میں ساہیوال میڈیکل کالج کے بارے میں ایک تعارفی ویڈیو فلم بھی دکھائی گئی جو فرسٹ ایئر کے سٹوڈنٹس نے بنائی تھی۔
