عارف والا، کورونا کی وجہ سے 7 سرکاری سکول بند

عارف والا(ایس این این) پاکپتن کی تحصیل عارفوالا کے 7 اسکول کورونا کیسز کی وجہ سے بند کر دیے گئے. ناظم تعلیمات ضلع پاک پتن کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق 7 سکولز میں طلباء میں کورونا کی رپورٹس پازیٹو آئی تھیں جس کی بنا پر یہ سکولز 30 مارچ سے تاحکم ثانی بند رہیں گے اور سکول کھولنے کا فیصلہ سٹاف اور طلبا کے حاصل شدہ نمونوں کی رپورٹس کی روشنی میں کیا جائے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں